تعزية في وفاة إنايات خاتوزوجة الرفيق جولاب بيرزادو
کامریڈ گلاب پیرزادو کی اہلیہ آج صبح 5.30 بجے انتقال کر گئیں . ان کی آخری رسومات آج شام 6.30 بجے آبائی گاؤں بلھڑجی میں ادا کی جائیں گی .
کامریڈ گلاب کی ابتدائی زندگی کسمپرسی اور بے روزگاری کی تھی . ان حالات میں ان کی اہلیہ ان سخت حالات میں ان کی مددگار رہی . محترمہ عنایت خاتوں کی کمیونسٹ پارٹی کے لیئے بے مول خدمات رہیں . تمام کامریڈز جو گاؤں بلھڑیجی مہمان بنتے تھے ان کی خدمت کرتی رہی . روپوش دوست بلھڑیجی میں ان کے گھر میں آکر اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے تھے . ڈی ایس ایف اور کمیونسٹ پارٹی کے کل وقتی کارکن گھنشام پرکاش جو روپوشی میں لطیف پیرزادو کے نام سے جانے جاتے تھے یا کامریڈ نذیر عباسی جو روپوشی میں مشتاق شاہ کے نام سے جانے جاتے تھے ، وہ تو سمجھیں ان کی اولاد کی طرح ان کے گھر میں رہتے تھے . جب کامریڈ نذیر عباسی شہید نے کامریڈ حمیدہ گھاگھرو سے شادی کی تو پارٹی نے فیصلہ کیا کہ کامریڈ گلاب پیرزادو کا حیدرآباد تبادلہ کرایا جائے تاکہ حمیدہ ان کے ساتھ رہے اور عنایت خاتوں نذیر کی بیٹی زرقا کی دیکھ بال کرے .
بہن عنایت خاتوں کی کمیونسٹ پارٹی کے موجودہ سیکریٹری جنرل امداد قاضی کے گھر اور اولاد کے لیئے بھی بے انتہا خدمات ہیں .
بہن عنایت خاتوں اور گلاب پیر زادو کے 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں .
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے ساتھی بہن عنایت خاتوں کے انتقال پر اپنے آپ کو غم زدہ محسوس کرتے ہیں . پارٹی کامریڈ گلاب پیرزادو اور ان کے بیٹوں اور بیٹیوں خاص طور پر ڈی ایس ایف کے سابق ساتھیوں مظفر عرف مجیب پیرزادو اور صفت پیرزادو کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہے .
کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل امداد قاضی ، مرکزی کمیٹی کے رکن پروفیسر میر منور ٹالپور، لاڑکانہ کے سیکریٹری کامریڈ عاجز سولنگی و ڈسٹرکٹ کمیٹی کے دیگر ممبران کے ساتھ بہن عنایت خاتوں کے نمازہ جنازہ میں شریک ہوں گے .
مرکزی سیکریٹریٹ. سی پی پی
توفيت زوجة الرفيق جولاب بيرزادو في الساعة 5.30 صباح اليوم. سيتم أداء طقوسه الأخيرة اليوم الساعة 6.30 مساءً في قريته الأصلية بالحرجي.كانت حياة الرفيق جولاب المبكرة من الضغط والبطالة. في هذه الظروف ساعدته زوجته في هذه الظروف الصعبة. خدمات السيدة عنايات خاتو القيمة للحزب الشيوعي. كل الرفاق الذين كانوا ضيوف في قرية بولهريجي ظلوا يخدمونهم. اعتقد أصدقاء روبوش أنفسهم بأمان بعد قدومهم إلى منزلهم في بولهريجي. يجب أن يعتبر العامل بدوام كامل في الحزب الشيوعي غانشام براكاش الذي كان يعرف باسم لطيف بيرزادو في روبوشي أو الرفيق نذير عباسي الذي كان يعرف باسم مشتاق شاه في روبوشى كأطفالهم في منزلهم. كنت أعيش فيه. عندما تزوج الرفيق نذير عباسي شهيد من الرفيق حميدة غغارو، قرر الحزب نقل الرفيق غلاب بيرزادو إلى حيدر أباد لتبقى حميدة معه ومع عناية خاتون نذير ابنة زرقاء.الأخت عنايات خاتو لديها خدمات لا نهاية لها لبيت وأبناء الأمين العام الحالي للحزب الشيوعي إمداد قاضي.الأخت إنايات خاتو وجولاب بيرزادو لديها 4 أبناء و3 بنات.أشعر بالحزن لوفاة إنايات خاتو، الشقيقة الزميلة للحزب الشيوعي الباكستاني. يعرب الحزب عن التعازي للرفيق جولاب بيرزادو وأبنائه وبناته وخاصة زملائه السابقين في مؤسسة الأمن الوطني مظفر الملقب باسم مجيب بيرزادو وصيفات بيرزادو.الامين العام للحزب الشيوعي امداد قاضي وعضو اللجنة المركزية البروفيسور مير منور تالبور وسكرتير لاركانا الرفيق عجيز سولانجي واعضاء لجنة المقاطعة سيحضرون صلاة جنازة الاخت عنايات خاتو.الأمانة المركزية. للحزب الشيوعي الباكستاني
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق