سنٹرل سیکرٹریٹ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان پریس ریلیز*الأمانة المركزية للحزب الشيوعي الباكستاني بيان صحفي
26 دسمبر 2023
سنٹرل سیکرٹریٹ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
پریس ریلیز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کے مجموعی سیاسی، انتظامی، عدالتی، مالیاتی، معاشی اور سماجی حالات کے لئے وہی قوتیں ذمہ دار ہیں جو مسلسل اقتدار پر براجمان ہوتے رہے ہیں۔ جب تک اسی طاقتور کاروباری مائینڈ سیٹ اور اس کے حاشیہ بردار مالدار اشرافیہ پر مشتمل طبقے سے جان نہیں چھڑائی جائے گی تب تک عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدر آباد : کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور پاپولر لیفٹ الائنس کے کنوینر کامریڈ امداد قاضی نے کہا کہ جو عناصر، اس ملک پر 76 برسوں سے حکمرانی کر رہے ہیں وہ خود آج ملک کے تمام حالات کی سنگینی کا اعتراف کرنے کے باوجود نہ تو ماضی سے سبق حاصل کرکے اپنی غلط پالیسیوں، جابرانہ رویوں اور ماوراء آئین و اختیارات اقدامات سے گریز کرنے کے لئے تیار ہیں اور نہ ہی اپنی سیاسی بالادستی سے دستبردار ہونے کے لئے راضی ہیں جس کی وجہ سے عوام کے معاشی اور سماجی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
امداد قاضی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری، مہنگائی، بے علمی، بدامنی ، اور بے یقینی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار پر قابض حکمران طبقہ ان حالات میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور منافع پر منافع کمانے کی خاطر انتہائی تباہ کن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جبکہ محنت، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، طالبعلموں، دیہاتیوں، عام شہریوں، پڑھے لکھے نوجوانوں کے بنیادی حقوق اور بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ اور ترجیح نہیں دی جا رہی۔
امداد قاضی نے کہا کہ اس ملک میں جان بوجھ کر ریاستی جبر، دہشتگردی، فرقے پرستی اور عوام کو آپس میں الجھانے اور دست و گریبان کرنے کا ماحول پیدا کیا جاتا رہا، ملک کو سامراجی مفادات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا اور وفاق میں شامل قومیتوں اور ملحقہ ریاستوں کو جان بوجھ کر جمہوری، انسانی، قومی حقوق اور حق حکمرانی سے مسلسل محروم رکھا جاتا رہا اور مختلف قومیتوں کو ایک دوسرے سے دور دھکیلنے کا ماحول ابھار کر ملک بھر کے عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے اور متحد ہونے میں رکاوٹیں پیدا کی جاتی رہیں تاکہ حکمرانوں کے خلاف کوئی بھی ممکنہ مشترکہ جدوجہد کے امکانات ختم کئے جا سکیں۔
امداد قاضی نے کہا کہ بلوچستان ہو یا سندھ ہو، خیبر پختون خواہ ہو یا سرائیکی و سیب ہو، پنجاب ہو چاہے کشمیر ہو یا گلگت بلتستان کے اکثریتی عوام کے بنیادی قومی حقوق یا معاشی اور سماجی مسائل ہوں، سوال یہ ہے کہ ان تمام حالات اور مسائل کے لئے ذمہ دار کون ہیں؟ امداد قاضی نے کہا کہ جب تک وفاق، وفاقی وحدتوں اور ملحقہ ریاستوں میں اکثریتی عوام کا حق حکمرانی قبول نہیں کیا جائے گا اور جب تک مظلوم اکثریتی عوام کے معاشی اور سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے امکانات پیدا نہیں کئے جائیں گے تب تک ملک کے مجموعی مسائل اور بے یقینی میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا رہے گا۔
امداد قاضی نے ملک بھر کی تمام ترقی پسند، عوام دوست، سامراج دشمن سیاسی قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کا اقتدار اعلیٰ تسلیم کرانے کی خاطر عوام کو عوام کے مشترکہ مسائل پر متحد کرنے اور منظم جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی لئے قائدانہ کردار ادا کریں۔
26 ديسمبر 2023
وقد ناشد إمداد قاضي جميع القوى السياسية التقدمية والصديقة للشعب والمناهضة للإمبريالية في جميع أنحاء البلاد لتوحيد الشعب حول المشاكل المشتركة للشعب وإنجاح النضال المنظم، والاضطلاع
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق